نواز شریف پھر نیب کے ریڑار پر

جوہر ٹاؤن(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف مبینہ طورپرپلاٹوں کی بندر بانٹ کا کیس ، نیب نے ایل ڈی اے سےعلامہ اقبال ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ کے گیارہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے . تفصیلات کےمطابق نیب سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف مبینہ طور پر پلاٹوں کی بندر بانٹ کے کیس کی تحقیقات کررہا ہے .

نیب نے ایل ڈی اے سے گیارہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے . پلاٹ نمبر 90,91 ,122 رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن ،پلاٹ نمبر 59 ٹی ، 59 یو ایبک بلاک گارڈن ٹاؤن . پلاٹ نمبر 245 ای ، 244 جی تھری جوہر ٹاؤن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے . پلاٹ نمبر 159 کریم بلاک ، 38 ایل گلبرگ تھری ، 38 اے گلبرگ تھری، پلاٹ نمبر 34 گارڈن ، 131 ابوبکر بلاک کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے . نیب کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے مراسلہ ارسال کیا گیاہے . پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ ، ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں . 1986 تا 1990 کے دوران پلاٹوں کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں