عبد الغفور حیدری نے حکومت کو فحاشی و عریانی اور بے حیائی کا کلچر عام کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا

نارووال(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام ف پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نےکہاہےکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک میں آزادی کے نام پر فحاشی عریانی اور بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا،ملک کو آئی ایم ایف کے آگے دھکیل کر عوام کے منہ سے آخری نوالا بھی چھین رہے ہیں ۔

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمولاناعبدالغفورحیدری نےکہاکہ  ریاست مدینہ کے دعویداروں کے گھر سے ہی فحاشی عریانی اور بے راہروی کی بنیاد ڈالی گئی،سکول وکالجز کے سینکڑوں بچے اور بچیوں کو اکسا کر ’آزادی‘ کے نام پر دھرنے دیے گیے اور کئی راتیں باہر گزاری گئیں،گریٹر پارک یاد گار کا افسوسناک واقعہ انہی محرکات کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ28 اگست کو کراچی میں پارٹی اجلاس ہو رہا ہے،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کی علیحدگی کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) اپنے مقاصد کامیابی سے حاصل کرنے کے لیے پوری قوت سے کھڑی ہے، اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ایجنڈے پر کھڑے ہوتے تو کب سے یہ حکومت فارغ ہو چکی ہوتی۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی لابی نے ان نا اہلوں کو سلیکٹ کر کے پاکستانی عوام پر مسلط کیا جس کا خمیازہ اب یہ قوم بھگت رہی ہے،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے،ان نا اہلوں نے  ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا  ہے ۔

Recent Posts

بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے،پاکستان کے فریم ورک میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ آزادی کے نام پر بلوچ…

12 mins ago

پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پلاسٹک فری کوئٹہ مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ، ڈپٹی کمشنر سعد بن…

21 mins ago

لیاری یونیورسٹی،وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آنے لگیں

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آنے…

31 mins ago

اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر…

53 mins ago

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

7 hours ago