فواد عالم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری، کس نے دعا دی تھی کہ 100 سکور بناؤ گے؟ کھلاڑی نے زبردست بات بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے والدہ نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں تم سنچری سکور کرو گے۔

فواد عالم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 124 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز سنچری سکور کرنے والے قومی بلے باز فواد عالم کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ویسٹ انڈیز کو جلد از جلد آؤٹ کرنا ہے، چوتھے روز میزبان ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کر دیا تو میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔اپنی سنچری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ آج کی اننگز اپنے والدین کے نام کرتا ہوں۔فواد عالم نے بتایا کہ میچ سے پہلے ان کی فون پر اپنی والدہ سے بات ہوئی تھی، والدہ نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے اور والد کی بھی خواہش تھی کہ ویسٹ انڈیز میں سنچری سکور کروں، ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔

قومی بلے باز کا کہنا تھا سبینا پارک کی وکٹ آسان تھی اور نہ موسم، میچ کے پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا، خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مجھے حوصلہ دیا، والد ہمیشہ کہتے تھے کہ لگے رہو تمہارا وقت ضرور آئے گا۔سنچری کے بعد خوشی منانے کے انداز کے حوالے سے فواد عالم کا کہنا تھا کہ سیلیبریشن کا یہ انداز مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتغل غازی سے متاثر ہو کر اپنایا ہے۔فواد عالم کا کہنا تھا یہ انداز میں نے اظہر علی کے ساتھ طے کیا تھا، ہم دونوں نے سنچری بنانے پر یہ سٹائل اپنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

11 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

13 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

29 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

45 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

53 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago