حقیقی آزادی مارچ کے لئے بلوچستان کا قافلہ مرکز کی ہدایات پر 18 نومبر بروز جمعہ جانے والا قافلہ وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے لئے بلوچستان کا قافلہ مرکز کی ھدایات پر 18 نومبر بروز جمعہ جانے والا قافلہ وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا ھے کل 17 نومبر کو چئیرمین عمران کی قیادت میں مرکزی عہداداران کا اجلاس ہوا بعدازاں ازیں وائیس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی جنرل سیکرٹری نے اجلاس کے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بروز ہفتہ 19 نومبر کو چئیرمین عمران خان لانگ مارچ کے حوالے سے خود بتائیں گے بروز ہفتہ چئیرمین عمران خان کی ھداہت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے قافلے کی روانگی کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم نے بلوچستان کی سینئیر قیادت، عہداداران اور کارکنان کو ھدایات جاری کی ھے کہ حقیقی آزادی کے لئے اپنے تیاریاں پہلے سے بھی زیادہ تیز کریں آزادی مارچ کے تسلسل میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ژوب کے طرح کامیاب جلسے کرینگے جو انشاءاللہ حقیقی آزادی میں صفہ اول کا کردار ادا کریں گا

. .

متعلقہ خبریں