نیب کے جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب سب کے سامنے ہے ،نیب اپوزیشن کو دبانے کی کوشش میں ہے ، نیب کو استعمال کرنے والوں اور استعمال ہونے والوں کو جواب دینا ہوگا . کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں ججوں کو انصاف نہیں ملتا وہاں لوگوں کو کیا ملے گا ، عدل کا نظام صرف عدالت میں نہیں، ہر ادارے میں ہوتا ہے .

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ہے کیا ، یہ تو پتہ چلے ، افغانستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں، شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ بند کمروں میں فیصلوں سے نقصان ہوا ہے ، افغانستان پڑوسی ملک ہے ، اسکے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں . انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طے کریں ، ہماری خارجہ پالیسی کیا ہے ، ترجیحات طے کرنا ہوں گی ، جب تک اس ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں چلے گا فرق نہیں پڑیگا، آئین میں پارلیمنٹ کا ایک مقام ہے ، اسے سمجھنا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں