نیب کے جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب سب کے سامنے ہے ،نیب اپوزیشن کو دبانے کی کوشش میں ہے ، نیب کو استعمال کرنے والوں اور استعمال ہونے والوں کو جواب دینا ہوگا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں ججوں کو انصاف نہیں ملتا وہاں لوگوں کو کیا ملے گا ، عدل کا نظام صرف عدالت میں نہیں، ہر ادارے میں ہوتا ہے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ہے کیا ، یہ تو پتہ چلے ، افغانستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں، شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ بند کمروں میں فیصلوں سے نقصان ہوا ہے ، افغانستان پڑوسی ملک ہے ، اسکے اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں طے کریں ، ہماری خارجہ پالیسی کیا ہے ، ترجیحات طے کرنا ہوں گی ، جب تک اس ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں چلے گا فرق نہیں پڑیگا، آئین میں پارلیمنٹ کا ایک مقام ہے ، اسے سمجھنا ہوگا۔

Recent Posts

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

13 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago