عمران خان کاعوام کے دلوں پر راج پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے، آپ کا کیا کہنا ہے؟ کومنٹ کریں

جام پور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیرسردار مقصود خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں ایسی حکومت جنہیں داخلی و خارجی سطح پر بہترین کامیابیاں ملی ہو ں اور چورہ شدہ پیسہ نکالنے میں ایک مثالی کردار رکھتی ہو کبھی بھی پاکستان کونصیب نہیں ہو ئی مگر پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سابقہ حکومتوں کا ریکارڈ توڑ دیا جو کہ قابل فخر ہے ان خیالات کااظہارسابق وفاقی وزیرسردار مقصود خان لغاری نے چیف وڈیرہ سردار محمد علی کھوسہ آف جعفر آباد بلوچستا ن کے ہمراہ سردار محمود خان کھوسہ ،سردارمشتاق احمد خان چانڈیہ پٹواری ، سردار طیب محمود خان کھوسہ ، مولانا محمد فہد خان کھوسہ ، سردار جاوید خا ن کھوسہ سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا . انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بیشمار میگا پراجیکٹ شروع کیے گئے اور سیفن شوریہ پر بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے جلد ہی پروجیکٹ شروع کیے جا ئیں گے .

انہوںنے کہا کہ بہترین خارجہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان دنیا میں اپنی مثال آپ ہے . . .

متعلقہ خبریں