اداکارہ حرا مانی کونسی بیماری میں مبتلا ہوگئیں؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی بیماری سے متعلق بتادیا ہے۔حال ہی میں حرا مانی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو ممکنہ طور پر اپنے بچوں کو اسکول سے واپس لینے جانے سے قبل کی ہے۔انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “بچوں کو اسکول لینے جانے سے پہلے اچانک ماں کے کردار سے باہر آ کر یہ ’ریل بنانے کی بیماری‘ مجھے بھی ہو گئی ہے، مبارک ہو”۔

اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اُن کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ “کیا کرنے کی کوشش کر ہی ہیں”؟

جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ “حرا مجھے تم کبھی کبھی بالکل پاگل لگتی ہو، قسم سے”۔

اس کے علاوہ بھی صارفین نے اداکارہ کی تعریف کرنے کے بجائے اُن پر تنقیدی جملوں کا سلسلہ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

12 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

7 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago