لاہور: خاتون کا نکاح نامہ 10 سال بعد جعلی قرار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی نکاح نامے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی خاتون 10 سال بعد کامیاب ہو گئیں۔لاہور ہائی کورٹ نے بختاور بی بی کا ان کے چچا زاد معظم سے 2012ء کا نکاح نامہ جعلی قرار دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے فیملی کورٹ اور سیشن عدالت کے نکاح نامے کو درست قرار دینے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ نے ریمارکس میں کہا کہ نکاح نامے کی پوری کہانی ایک معمہ ہے، مبینہ نکاح ان کے گاؤں میں نہیں ہوا، والدین اور رشتے دار بھی اس میں شریک نہیں تھے، نکاح نامے کے گواہ معظم کے دوست جبکہ خاتون کے لیے اجنبی ہیں، نکاح رجسٹرار بھی خاتون اور اس کی رہائش گاہ کے متعلق نہیں جانتا۔
بختاور نے معظم کے ساتھ 28 مارچ 2012ء کے نکاح نامے کو چیلنج کیا تھا ۔بختاور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ والدین اور رشتے داروں کو بتانے پر پنچایت کے سامنے معظم نے غلطی مان کر طلاق دے دی تھی جس کے بعد میں نے 3 دسمبر 2012ء کو قربان سے شادی کر لی تھی۔
درخواست گزار بختاور کا یہ بھی کہنا ہے کہ قربان سے شادی کے 3 ماہ بعد معظم نے نکاح پر نکاح کی ایف آئی آر کروا دی تھی۔عدالتِ عالیہ نے ریمارکس دیے کہ حیران کُن ہے کہ دونوں کزن ہیں لیکن نکاح کے گواہان رشتے دار نہیں۔لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ خاتون شادی سے انکار کرے تو اسے اپنے دعوے کے ثبوت میں مزید شہادت کے لیے نہیں کہا جا سکتا۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

2 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

5 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

12 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

20 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

27 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

33 mins ago