اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دےدیا۔نیب کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان، فرح گوگی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں شہزاد اکبر، ذلفی بخاری و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
عمران خان نااہل قرار
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…