اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واسا نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 34 سال سے واجب الادا 81 لاکھ روپے بل کی ادائیگی کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 34 سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا گیا، یہ رقم صرف نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے 2 ٹیوب ویلوں سے استعمال کیے گئے پانی کی مد میں ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 1988سے پانی کا بل ادا نہیں کیا، ادائیگی کے لیےکئی مرتبہ نوٹسز بھجوائے لیکن کسی کا جواب نہیں آیا۔
واسا کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بڑا ڈیفالٹر قرار دیا اور کہا گیا کہ 25 نومبر تک ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پانی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔واسا کا کہنا ہے کہ واسا مالی بحران کا شکار ہے، فوری ادائیگیاں کریں، واجب الادا رقم ادا نہ کی گئی تو 25 نومبر کے بعد دونوں ٹیوب ویل سیل کردیں گے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…