وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم میں سیرت النبی ﷺ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے نصاب میں رسول اللہﷺ کی حیات مبارکہ کے سنہری اصول پڑھانے کی ہدایات دیں ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی شہباز گل و وزارت تعلیم کے سینئر افسران نے شرکت کی ، وفاقی وزیر نے نصاب میں شامل سیرت النبیﷺ پر تفصیلی بریفنگ دی ، وزیر اعظم کو اساتذہ کی تربیت اور امتحانات کے معیار سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہماری نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا اہم ترین پہلو اخلاق و آداب ، حسن معاشرت ہیں ،تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ﷺ میں موجود ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ طلبہ کو تاریخ اسلام بھی پڑھائی جائے ، یکساں نصاب پر عملدرآمد صوبوں کے ا شراک سے جلد مکمل کریں ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago