ہالی ووڈ اداکارہ انجیلنا جولی امریکی انخلا کے بعد افغان عوا م سے متعلق فکر مند

نیویارک(قدرت روزنامہ) ہالی ووڈ کی معروف اداکار ہ انجیلنا جولی نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد افغان عوام سے متعلق فکر مندی کا اظہار کردیا۔

مقامی اخبار ’ جنگ نیوز‘ کے مطابق انجیلنا جولی نے امریکی جرید ے ’ ٹائم ‘ میں امریکاکے افغانستا ن سے انخلا سے متعلق لکھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیال ترک کرنا ، اور اپنے اتحادیوں اور حامیوں کو انتہائی افراتفری کے انداز میں چھوڑ دینا ، اتنے برسوں کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد ،یہ ایک دھوکا اور ناکامی ہے جو میری سمجھ سے بالاتر ہے اور میں افغانستان سے امریکا کے انخلاءکے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ ہوں۔

معروف ادکارہ نے مزید لکھا کہ اتنی خونریزی،کوششوں، قربانیوں اور وقت دینے کے بعد لگتا ہے کہ امریکا کے پاس اس انخلاءکی منصوبہ بندی کرنے کا کوئی اچھایا بہتر طریقہ کار نہیں تھا۔ انخلاءکرنا کبھی بھی آسان عمل نہیں رہا لیکن انخلاءاس سے بہتر ، زیادہ مہذب اور محفوظ طریقے سے بھی ہوسکتا تھا۔

Recent Posts

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

7 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

11 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

23 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

28 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

31 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

40 mins ago