کیا جہاز کی چابیاں بھی ہوتی ہیں؟ جانیئے جہاز سے متعلق چند حیرت انگیز حقائق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم بات کریں گے جہاز کی، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جہاز کی چابیاں ہوتی ہیں یا نہیں؟ جیسے گاڑی، ٹرک اور موٹر سائکل یہاں تک کہ ٹرین کی بھی چابیاں ہوتی ہیں تو کیا جہاز میں چابی لگتی ہے یا نہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے . دراصل یہ جہاز پر ڈیپنڈ کرتا ہے کچھ ائیر کرافٹس میں چابیاں ہوتی ہیں کیونکہ چھوٹے جہازوں کو ان کنٹرول ایریاز اور بہت سی جگہوں پر پارک کرنا پڑتا ہے .

ایسے میں کوئی غیر متعلقہ شخص جہاز کے اندر داخل نہ ہو سکے اس لئے ایسے جہازوں کے دروازوں کی چابی ہوتی ہے، اس کے علاوہ کچھ چھوٹے جہازوں کا انجن چالو کرنے کے لئے بھی چابیاں ہوتی ہیں جن کے بنا نہ جہاز چلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اُڑایا جا سکتا ہے . اب بات کرتے ہیں پرائیویٹ جہاز کی تو ان میں الگ الگ کمپارٹمنٹ کی چابیاں ہوتی ہیں اور اس میں جہاز کا انجن آن کرنے کے لئے بھی چابی کی ضرورت پڑتی ہے، جبکہ کمرشل جہازوں کو اُڑانے یا ان کے دروازوں کو کھولنے کے لئے کسی بھی قسم کی چابیوں کی ضرورت نہیں پڑتی . . .

متعلقہ خبریں