سعودی عرب کی حکومت کا بڑا اقدام ٗ بھارتی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے استثنی دے دیا۔بھارتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے بھارتی شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سے استثنی دے دیا،عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی،سعودی عرب کے اس فیصلے سے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کا خاصی سہولت حاصل ہوگئی ہے،اس کی تصدیق نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی کی،سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،سفارت خانے کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کے تحت لیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…