مینارِ پاکستان واقعہ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، 126 افراد گرفتار

(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، پولیس نےمختلف علاقوں سے شناخت کرکے 34مزیدافرادکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

گریٹر اقبال پارک واقع کے بعدپولیس ملزمان کی گرفتاری کےلئے گذشتہ رات جنوبی پنجاب میں چھاپے مار کر مزید 34 ملزمان کو گرفتار کیا۔واقعہ کے حوالے سے اب تک 5سو سے زائد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں سے 126 افراد کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سےآج 15مزید کوشناخت پریڈکےلئے جیل بھجوایا جائے گا۔آئی جی پنجاب کی بقیہ ملزمان کی شناخت اور جلد از جلد گرفتاریوں کیلئے کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایات کیں جبکہ چنگ چی رکشہ میں خاتون کے ساتھ بد تمیزی واقعہ کے مقدمہ میں ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا.

صحافیوں اور عوام سے گذارش ہے کہ وہ بغیر تصدیق کسی خبر یا اطلاع کو آگے نہ پھیلائیں۔پنجاب پولیس ان افسوس ناک واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

1 hour ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

1 hour ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago