لڑکے ، لڑکی کو ہراساں کرنے کا کیس، پولیس نے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی پولیس کی جانب سے ای الیون میں لڑکے ،لڑکی کو ہراساں اور تشددکرنے کے واقعہ میں ملوث بلاول مروت نامی پا نچواں ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا . عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈکے لئے جیل بھجوادیا .

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں لڑکے ، لڑکی پر تشدد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی . پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث پانچواں ملزم گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا . سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے،جس پر عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ ویڈ یو میں اس ملزم کا چہرہ نظرنہیں آیا کیا؟، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعیوں نے شناخت کرنی ہے . عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ نے ملزم کو کس بنیاد پر گرفتا ر کیا ہے؟، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کیس کے مرکزی ملزم عثمان مراز سمیت دیگر ملزمان نے اس کا نام لیا اور اس کی نشاندہی کی ہے . عدالت نے بعدازاں بلال مروت نامی ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوادیا . . .

متعلقہ خبریں