لڑکے ، لڑکی کو ہراساں کرنے کا کیس، پولیس نے ایک اور ملزم گرفتار کرلیا، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی پولیس کی جانب سے ای الیون میں لڑکے ،لڑکی کو ہراساں اور تشددکرنے کے واقعہ میں ملوث بلاول مروت نامی پا نچواں ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈکے لئے جیل بھجوادیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں لڑکے ، لڑکی پر تشدد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث پانچواں ملزم گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے،جس پر عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ ویڈ یو میں اس ملزم کا چہرہ نظرنہیں آیا کیا؟، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعیوں نے شناخت کرنی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ نے ملزم کو کس بنیاد پر گرفتا ر کیا ہے؟، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کیس کے مرکزی ملزم عثمان مراز سمیت دیگر ملزمان نے اس کا نام لیا اور اس کی نشاندہی کی ہے۔

عدالت نے بعدازاں بلال مروت نامی ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوادیا۔

Recent Posts

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلموں کے شوقین افراد تقریبا آٹھ سال سے فواد خان کی…

2 hours ago

فواد چوہدری کے بیان پر شیر افضل مروت کا جوابی وار، نوک جھونک میں شدت

یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ صرف ایک منادی والا کے عہدے کے قابل…

2 hours ago

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا خیبرپختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بم دھماکے…

2 hours ago

کوئٹہ ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا…

2 hours ago

موجودہ حکومت برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر ڈوب جائیگا، عمران خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن میں…

3 hours ago

تخریب کاری کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگار ثابت ہوگا، وزیر دا خلہ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے آج یہاں بدھ کوکوکمانڈ اینڈ کنٹرول…

3 hours ago