ماں بیٹی کیساتھ زیادتی کرنیوالے درندے کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

(قدرت روزنامہ) گرفتار ملزم عمر کمزرو انویسٹی گیشن اور قانون میں سقم کے باعث دونوں بار عدالتوں سے عدم شواہد کی بنا پر رہائی پانے میں کامیاب رہا، عدالت میں چند روز پہلے پیشی دینے کے بعد ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوہنگ میں ماں اور بیٹی کو شاہراہ عام پر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم عمر کے خلاف پہلا زیادتی کا مقدمہ دو ہزار اٹھارہ میں درج ہوا، پولیس نے ملزم کو چھبیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو گرفتار کیا جبکہ انتیس جون دو ہزار انیس کو ملزم کو عدالت سے رہائی ملی۔

ملزم کے خلاف دو ہزار بیس میں دوسرا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا، ملزم عمر کو بائیس اپریل دو ہزار بیس کو لاہور پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ایک بار پھر ناقص تفتیش اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث ملزم سولہ فروری کو عدالت سے رہائی لینے میں کامیاب رہا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق عدالتی کارروائی میں ملزم کے خلاف دو اگست دو ہزار اکیس کو ثمن جاری کیے گئے تھے اور ملزم عدالت میں پیش ہونے کے بعد گذشتہ رات پھر ماں بیٹی کو شاہراہ پر زیادتی کا نشانہ بنا گیا۔

پولیس نے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزم منصب کو سندر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم رکشہ ڈرائیور عمر کا ساتھی ہے، دنوں نے ماں بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

1 hour ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago