پی ٹی آئی کی عدم اعتماد لانے کی دھمکی، چیئرمین سینیٹ کا مستعفی ہونے سے انکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ چیئرمین سینیٹ سے تحریک انصاف کی ناراضی برقرار ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ان سے اپنےعہدے سے استعفی دینے پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر زور دیا گیا اور انہیں پیغام دیا گیا کہ استعفیٰ نہ دیاگیا تو سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

انہوں نے جواب دیا کہ مستعفی نہیں ہوں گا اور آپ تحریک عدم اعتماد لے آئیں میں مقابلہ کروں گا۔ چیئرمین سینیٹ کی صدر عارف علوی سے ایوان صدر میں بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں صدر ملکت کی جانب سے انہیں استعفیٰ دینے پر زور دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صادق سنجرانی کے سینیٹ میں کردار سے خوش نہیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

4 hours ago