تیس اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیرِ تعلیم سندھ

(قدرت روزنامہ)وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ 30 اگست سے پہلے کُھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 30 اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔

اسکولوں کے معمول پر کھلنے کے اعلان کے ساتھ ہی میمز کی بھرمار

وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے والدین اور بچوں کو مسائل کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ صحت نے مزید 7 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سردار شاہ نے کہا کہ لوگ جتنا جلدی ویکسی نیشن کرالیں اتنا جلدی کورونا سے جان چھٹے گی، رپورٹ ملی ہے کہ نجی اسکولوں نے 80فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن کی ہے۔

اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ہوں: مراد راس

سید سردار شاہ نے کہا کہ اسکول میں پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے جاتے رہیں گے، ہم نے اجازت دی ہے ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں 90 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے، والدین کی ویکسی نیشن چیک کرنا اسکول انتظامیہ کا کام ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول نمائندوں سے ملاقات کی، نجی اسکول انتظامیہ نے اسٹاف کی 100فیصد ویکسینیشن کروانےکی یقین دہانی کروائی۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ جمعے کو ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Recent Posts

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

11 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago