میگھن اور کیٹ نے اپنی منگنی کی انگوٹھیوں میں کیا تبدیلی کروائی؟

(قدرت روزنامہ)ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن دونوں ہی اپنی منگنی کی انگوٹھیوں کو بہترین تحائف میں سے ایک سمجھتی ہیں اور انہیں پہننے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کو منگنی پر 5 کیریٹ کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی دی تھی جس میں میگھن مارکل نے مبینہ طور پر کچھ تبدیلیاں کرواتے ہوئے اس میں سونے کے بینڈ کی جگہ پتلے ہیرے سے جڑا ہوا بینڈ لگوایا جس میں انہوں نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری اور بیٹے آرچی کے پیدائشی پتھر (پیریڈوٹ، زمرد اور نیلم) بھی لگوائے تھے۔

میگھن مارکل کی منگنی کی انگوٹھی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک شاہی مبصر نے میگھن کی منگنی کی انگوٹھی میں ان کی بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کا پیدائشی پتھر لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

میگھن مارکل، کیٹ مڈلٹن کی مدد کر رہی ہیں؟

دوسری جانب ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے مبینہ طور پر شہزادہ ولیم کی جانب سے ملنے والی اپنی دنیا کی مشہور ترین منگنی کی انگوٹھی میں غیر محسوس تبدیلی کی ہے۔

ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کو منگنی پر جو انگوٹھی دی تھی وہ اس سے پہلے شہزادی ڈیانا کی ملکیت تھی لیکن شاہی مداح کیٹ کو انگوٹھی میں یہ معمولی تبدیلی کروانے سے روک نہیں سکے۔

کیٹ مڈلٹن نے انگوٹھی کے بینڈ کا سائز تبدیل کرنے کے بجائے اسے اپنے ہاتھ میں فٹ کرنے کے لیے اس میں پلاٹینم کے موتیوں کا اضافہ کروایا ہے۔

ہیری اور میگھن کس اہم شاہی روایت کو نظر انداز کررہے ہیں؟

شاہی مبصر میلیسا ولیٹس نے کیٹ کی انگوٹھی کے بارے میں بتایا ہے کہ ’یہ تصور کرنا ناممکن ہے کہ دنیا کی مشہور ترین 12 کیریٹ نیلم کی منگنی کی انگوٹھی جوکہ شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دی اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آسکتی تھی۔‘

Recent Posts

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

3 mins ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

7 mins ago

”جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تو معروف برانڈزنے کام دینے سے انکار کردیا تھا“ زارا نور عباس کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے…

19 mins ago

فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپےکم ہوگئی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 700 روپے…

24 mins ago

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک…

27 mins ago

شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے اور ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں, مفتاح اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی…

36 mins ago