معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی فیفا ورلڈ کپ کیلئے مدعو


دوحہ (قدرت روزنامہ) معروف مذہی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ کے دوران لیکچرز کیلئے مدعو کرلیا گیا . العربیہ نیوز کے مطابق معروف مذہی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک فیفا ورلڈ کپ سے قبل قطر پہنچے ہیں جہاں وہ پورے ٹورنامنٹ میں مذہبی لیکچر دیں گے، اس ضمن میں قطر کے سرکاری اسپورٹس چینل الکاس کے پریزینٹر فیصل الہاجری نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر لکھا کہ مبلغ شیخ ذاکر نائیک ورلڈ کپ کے دوران قطر میں موجود ہیں اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں بہت سے مذہبی لیکچر دیں گے .


علاوہ ازیں اسلام کو دنیا میں متعارف کرانے کے لیے قطری حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء سے قبل سڑکوں پر احادیث (حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات) نصب کر دی ہیں، فٹ بال کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ 20 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک منعقد ہوگا، یہ عرب دنیا میں منعقد ہونے والا پہلا اور ایشیا میں مجموعی طور پر دوسرا ورلڈ کپ بھی ہوگا، انتظامیہ نے دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت، اعمال صالحہ اور صدقہ کے حوالے سے متعدد احادیث کو گلیوں میں آویزاں کیا ہے .
اسلام کے آخری پیغمبرﷺ کے اقوال لوگوں کو ہمیشہ نیکی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور قطر ان احادیث کی نمائش کرکے اپنے رسوم، روایات، ثقافت اور اقدار کو دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے ساتھ شیئر کر رہا ہے، سڑکوں پر دکھائے جانے والے نبی کریم ﷺ کی احادیث میں ’’ہر نیک کام صدقہ ہے"، "جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا، اس کے ساتھ رحم نہیں کیا جائے گا‘‘، سمیت اور بھی بہت سی حدیثیں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں