اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی اور سابق معروف کھلاڑی رمیز راجہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ملاقا ت کے دوران وزیر اعظم نے احسان مانی کو اگلے تین سال کے لئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم رمیز راجا کا نام بطور ممبر بورڈ آف کوگورنرز کو بھجوائیں گے۔ملاقات ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…