بینک کھلتے ہی ڈالر کا ریٹ مزید بڑھ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے . دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 47 پوائنٹس کی کمی سے 42682 پر آ گیا ہے . علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں