سعودی عرب میں المناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ریاض کے مغرب میں المھدیہ محلے میں ایک المناک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے . اس المناک حادثے پر سوشل میڈیا صارفین کو شدید غمزدہ کردیا .

شہری محمد السبیعی، ان کی اہلیہ اور پانچ بچے مشاعل،

منیرہ، منی، عبد الالہ اور عبد اللہ حادثہ میں چل بسے . ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت نے ملک بھر کو سوگوار کردیا . سب سے چھوٹے عبد اللہ کی عمر دو ماہ تھی . متوفی کے ایک رشتہ دار فہد نقا السبیعی نے بتایا کہ حادثہ سہ پہر چار بجے پیش آیا . خاندان کچھ رشتہ داروں سے ملنے جا رہا تھا . حادثہ کی وجہ سڑک کی بے ترتیبی اور فٹ پاتھ کی کمی تھی . فہد نقا نے بتایا کہ محمد السبیعی کے دو بھائی ہیں، اور وہ رانیہ گورنری میں اپنے والد کی وفات کے بعد ایک یتیم گھرانے میں پلے بڑھے . وہ اپنی ملازمت کی وجہ سے ریاض چلے گئے . السبیعی لوگوں کی مدد کرنے والا اور پیار کرنے والا تھا . رانیہ گورنریٹ کے تمام لوگ اس دردناک حادثے پر مرحوم اور اس کے اہل خانہ سے والہانہ محبت کے باعث غمزدہ ہیں . سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے اس خاندانوں کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور ان کے لئے مغفرت کی دعا بھی کیں . جاں بحق افراد کی نماز جنازہ الراجی مسجد میں ہوئی اور ان کی تدفین النسیم قبرستان میں کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں