سمندری کے بعد اب برفانی طوفان، امریکا کیلئے نئی مصیبت، تین افراد ہلاک، ٹریفک شدید متاثر

نیویارک (قدرت روزنامہ)امریکا جس کو گزشتہ ماہ تاریخ کے بدترین سمندری طوفان سے گزرنا پڑا تھا اب اسے ایک اور نئی قدرتی آفت برفانی طوفان نے گھیر لیا ہے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور نیویارک کے مغربی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے .

دو دن سے جاری شدید برفباری نے ہر شے کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے . برفانی طوفان کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں . ٹریفک شدید متاثر ہے . درخت گرنے سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں . بفیلو شہر میں اب تک 6 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں