کراچی و کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی / کوئٹہ(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی .

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب ایک کارروائی میں ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی .

حکام کے مطابق ملزم کراچی ہی کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے .

دوسری جانب کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس میں منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے . اے این ایف حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد ہوئی . ملزم قندھار کا رہائشی ہے .

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں