پروین رحمٰن قتل کیس: ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)پروین رحمٰن قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں۔سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمٰن قتل کیس میں سنائی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پروین رحمٰن قتل کیس کے ملزمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔
ملزمان میں رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین شامل ہیں۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دسمبر 2021 میں ملزمان کو2،2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
پروین رحمٰن کو کب قتل کیا گیا؟
واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کو 2013ء میں کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہی تھیں۔
24 اپریل 2018ء کو ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ اور سماجی کارکن پروین رحمٰن کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

6 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

21 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

38 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

49 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

1 hour ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

1 hour ago