واٹس ایپ کو مزید محفوظ بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے اپنی سروس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کرنے کے لیے لاک کا فیچر متعارف کروایا ہوا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر اپنے فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے یا آئی فون پر ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی کے ساتھ ایپ کو ان لاک کرسکتے ہیں۔اب واٹس ایپ کی جانب سے اس سیکیورٹی فیچر کو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ پر لانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق، میسجنگ پلیٹ فارم ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو کہ صارفین کے لیے پاس ورڈ ترتیب دے کر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ کو محفوظ رکھنے میں مدد دے گا۔
ڈیسک ٹاپ کے لیے یہ اسکرین لاک واٹس ایپ کو سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کرے گا۔سیکیورٹی کی یہ اضافی تہہ پی سی یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ چیٹس تک بغیر اجازت رسائی کو روکنے کے لیے مدد گار ثابت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے لیے اسکرین لاک فیچر فی الحال تیار ہو رہا ہے اور جلد ہی اسے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کردیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ واٹس ایپ اسکرین لاک فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن کی طرح ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی آپشنل رکھے گا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

41 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

48 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

57 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago