میرا شمار عظیم ترین بولرز میں ہوتا ہے مگر پاکستان میں سوشل میڈیا کی نسل میچ فکسر کہتی ہے‘وسیم اکرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سوشل میڈیا جنریشن اب بھی انہیں میچ فکسر سمجھتی ہے . جیو کے مطابق آسٹریلین ٹیلی ویژن پروگرام ‘وائڈ ورلڈ آف اسپورٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنے پورے کیریئر میں خود پر لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات کے بارے میں بات کی .

سابق کپتان نے اعتراف کیا کہ ان پر لگے الزامات نے ہی انہیں اپنی سوانح عمری، ‘سلطان اے میموئر لکھنے کی طرف راغب کیا . وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ‘آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں میرا نام ورلڈ الیون میں اب تک کے عظیم ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کی یہ نسل مجھے میچ فکسر کہتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں