آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونیکا کا معاملہ، وزیر خزانہ کا ایف بی آر کو فوری تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے پر وزارت خزانہ نے سخت نوٹس لے لیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا سنجیدگی سے سخت نوٹس لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کو قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جس نامعلوم ذمہ دار نے یہ اطلاعات لیک کیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے، طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago