دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ایوارڈ شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکاری کرنے کا پہلا موقع فراہم کرنے والے شخص کون ہیں۔
سجل علی نے’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پرایوارڈ وصول کرنے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا‘۔
سجل نےسینئر اداکار ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ شخص ہمایوں ہیں جنہوں نے سجل کو اداکاری کا موقع فراہم کیا اور وہ آج اتنی بڑی اداکارہ بن چکی ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، سجل نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے بہت شکریہ‘۔
سجل کی اس ایوارڈ شو میں بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور سے بھی ملاقات ہوئی ان کی دوستی والدہ کے ساتھ سجل کی فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی تاہم بھارتی حکومت کی لگائی گئی پابندی کے باعث سالوں سے پاکستانی اداکاروں کی بھارتی اداکاروں سے ملاقات نہ ہو سکی تھی۔
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…