ایک موبائل میں دوسرے موبائل کا چارجر لگانے کی غلطی ہر گز نہ کریں، ایسا کرنے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟ جانیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایک موبائل میں دوسرے موبائل کا چارجر لگانے کی غلطی ہر گز نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ بڑے نقصان کا سامنا کرسکتے؟موبائل فون میں اگر دوسرا چارجر لگالیں تو اس سے آپ کے اپنے موبائل کی چارجنگ پن لوز ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے موبائل میں چارجنگ ہونا بند ہو جاتی ہے . دوسرے کا چارجر زیادہ ہائی پاور کا ہو اور آپ کا کم ایمپئر کا تو اس سے موبائل کی بیٹری بھی خراب ہو سکتی ہے .

موبائل فونز کا اپنا چارجر چھوٹے یا ہلکے بجلی کے جھٹکوں سے اس کو محفوظ کرلیتا ہے، لیکن جب آپ کوئی دوسرا چارجر لگائیں تو وہ آپ کے موبائل کو محفوظ نہیں بنا پاتا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا فون جلدی خراب ہو جاتا ہے . دوسرے کا چارجر لگانے سے موبائل کی بیٹری جلدی اور تیزی سے گرتی ہے اور و ہی موبائل جو 4 گھنٹے آسانی سے چل جاتا ہے وہی پھر 1 سے 2 گھنٹے میں بیٹری ختم کر دیتا ہے . . .

متعلقہ خبریں