خیبر پختونخوا: قرآن کا ترجمہ و تفسیر علاقائی زبانوں میں کروانے کی قرارداد

خیبر پختونخوا(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک نے قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر علاقائی زبانوں میں کرنے سے متعلق قرارداد ایوان میں جمع کروادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قومی و علاقائی زبانوں میں ترجمہ و تفسیر سے صوبے کا ہر شہری قرآن مجید کو بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔
قرارداد عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک نے جمع کروائی۔قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن مجید فرقان حمید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو قیامت تک انسانیت کی مکمل رہنمائی اور ہدایت کا سر چشمہ ہے۔
متن کے مطابق قرآن کریم دنیا کی واحد کتاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے قرآن کریم کی درس و تدریس میں مساجد کے علما و آئمہ کرام کی خدمات قابل تحسین ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ صوبائی حکومت صوبے کی تمام مساجد میں قرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر آسان فہم قومی و علاقائی زبانوں میں لازمی قرار دے۔

Recent Posts

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

1 min ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

12 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

24 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

34 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

47 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

57 mins ago