عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

سکھر(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں،آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیارہیان پراعتماد کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ملک میں اس وقت تمام جماعتیں ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہیں، سیلاب نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لمبے عرصے بعد ہم نے شکار پور میں جلسہ کیا، ہمارے جلسوں میں عوام کی کوئی کمی نہیں، عوامی رابطوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، فتنے (عمران خان) کا ہم مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی تقرری ایک معمول کا عمل ہے، ہمیشہ تقرری ہوتی ہے اس دفعہ کوئی پہلی بارنہیں ہورہی، یہ (عمران خان) اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں، اس حوالے سے تقرری آئین اورمیرٹ پر ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیار ہے ان پراعتماد کیا جائے۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ تسنیم حیدر کا بیان پر اتنا کہنا چاہوں گا ملکی ادارے، عدالتیں موجود ہیں، ایک آدمی بیٹھ کر گلچھڑیاں اچھال دیتا ہے کوئی اہمیت نہیں، ہمیں ملکی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لانگ مارچ میں ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا تھا، ان کا پچھلا ریکارڈ جلاؤ، گھیراؤ کا ہے،جب تک عمران سیاست کا حصہ رہے گا گندی سیاست ہوتی رہے گی، اس پارٹی کا کلچر قوم کا سامنے آ رہا ہے،

ہم کسی کے ذاتی عیبوں کے پیچھے نہیں لگتے۔عام انتخابات کے حوالے سے پیچھے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت بتائے گا کس جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد ہو گا یا نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک جگہ ٹھہر گئی ہیں، کوشش ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کومزید کم کیا جائے، گزشتہ حکومت جو خزانہ چھوڑ کر گئی اس میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Recent Posts

عدت میں نکاح کا کیس، بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) دوران عدت نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے…

4 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

3 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

3 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

3 hours ago