لیگی رہنما ناصر بٹ کا تسنیم حیدر کے الزامات پر ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان

لندن(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن )کے رہنما ناصر بٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے کے تسنیم حیدر نامی شخص کے الزامات پر ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

ناصر بٹ نے کہاکہ پولیس سے بھی رجوع کروں گاجس چینل نے جھوٹی خبرکو اچھالا اس نے یہ خبربرطانیہ میں نشر نہیں کی،پہلے بھی ایک پاکستانی چینل کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت چکا ہوں .

انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدرکو لانچ کرنے کا مقصد ارشد شریف کیس سے توجہ ہٹانا ہے . واضح رہے کہ لندن میں مقیم تسنیم حیدر نامی شخص نے مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگا یا اور خود کو مسلم لیگ (ن )کا عہدے دار بھی بتایا . تسنیم حیدر کے الزامات پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں ، نہ اس کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق ہے .

. .

متعلقہ خبریں