کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکرافٹ سیلز اینڈ سروسز لیمیٹڈ کا جہاز سکھر سے کراچی آ رہا تھا،جہاز جیسے کراچی ایئرپورٹ رن وے 25 آر پر لینڈنگ کے لیے آیا

تو لینڈنگ گیئر نہیں کھلا۔ اس موقع پر کپتان نے جہاز کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول کی دی، ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایمرجنسی ڈیکلیر کرکے شعبہ فائر کو رن وے کے ساتھ فائر ٹئنڈر تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے کپتان کو فضا میں چکر لگانے اور فیول ہوا میں ضائع کرنے کی ہدایت دی اور کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیوں کو رن وے کے ساتھ الرٹ کیا گیا ۔ بعدازاں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے اور فضا میں چکر لگاتے ہوئے طیارہ کا لینڈنگ گیئرکھلا جس سے طیارے کی نارمل لینڈنگ ہو گئی۔ خیال رہے کہ سی اے اے شعبہ فائر، ایئرسائیڈ اور ایر ٹریفک کنٹرول نے واقعے کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی ہے۔

Recent Posts

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں…

6 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد…

14 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں نے عدم…

23 mins ago

علی خان کو کاجول کیساتھ متنازع رومانوی مناظر پر بیان مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں کاجول…

44 mins ago

ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے پریشان لوگوں کیلئے اہم پیغام

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مستقبل کے لیے فکر مند لوگوں کو…

1 hour ago

سرفروش میں لیڈ رول عامر خان سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم سرفروش کو ریلیز ہوئے آج (30 اپریل) 25 سال مکمل ہوگئے،…

1 hour ago