چمن میں پاک افغان بارڈر 8 روز بعد کھول دیا گیا باب دوستی سے دوطرفہ تجارت اورپیدل آمد و رفت بحال

چمن (قدرت روزنامہ) پاک افغان سرحد پر باب دوستی تجارت اور پیدل آمد و رفت کے لئے بحال کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری کے مطابق پاک افغان بارڈر 8 روز کے بعد کھول دیا گیا ہے، اور باب دوستی سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ باب دوستی 8 روز قبل سرحد پار سے فائرنگ کے بعد بند کردیا گیا تھا، فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ 13 نومبر کی دوپہر افغان فورسز کی جانب سے اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جواب میں سرحد پر تعینات پاکستان فورسز کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی، جب کہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹر چمن میں ادا کی گئی۔ فائرنگ کے دوران باب دوستی سے آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ کشیدہ صورتحال کے پیش سول اسپتال چمن میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور طبی عملے کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد دونوں جانب بارڈر مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ پیدل آمدورفت اور تجارت بھی معطل ہو گئی، بارڈر پر سامان سے لدے ٹرکوں اور کنٹینروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈی سی چمن نے بتایا کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی اس حوالے سے افغان حکام کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

3 mins ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

11 mins ago

“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ…

22 mins ago

خود کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ملک ریاض

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ کبھی بھی کسی…

46 mins ago

شدید گرمی کے باعث وفاق اور کے پی کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

پشاور(قدرت روزنامہ) شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار…

59 mins ago

معروف بھارتی اداکارہ کے سوتیلے والد کو سزائے موت سنادی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ لیلا خان کے قتل پر سوتیلے والد پرویز ٹاک کو سزائے موت…

1 hour ago