فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب، شائقین ڈانسر نورا فتیحی کو تلاش کرتے رہے

دو حہ(قدرت روزنامہ)فٹ بال کے عالمی کپ کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں مداح اپنی پسندیدہ ڈانسر نورا فتیحی کا انتظار کرتے رہے اور ان کا انتظار رائیگاں گیا . گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مراکشی نڑاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی بھی ورلڈ کپ کی

افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی .

نورا فتیحی نے فٹ بال کپ کے آفیشل ترانے میں بھی دیگر عرب ڈانسرز و گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کی تھی اور امکان تھا کہ وہ اسی گانے پر افتتاحی تقریب میں بھی پرفارمنس کریں گی . نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس کی تصدیق فیفا عہدیداروں نے بھی کی تھی مگر 20 نومبر کو نورا فتیحی کو نہ دیکھ کر شائقین کو مایوسی ہوئی . افتتاحی تقریب میں نورا فتیحی کی ڈانس پرفارمنس نہ دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ عرب بولی وڈ ڈانسر کہاں ہے؟درجنوں شائقین نے لکھا کہ انہوں نے سنا اور پڑھا تھا کہ نورا فتیحی بھی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کریں گی مگر وہ انہیں نظر نہیں آئیں؟لوگوں نے سوال کیا کہ نورا فتیحی کہاں ہے؟ کیا انہوں نے فٹ بال کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کی یا نہیں؟ .

. .

متعلقہ خبریں