پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ڈالر 223 روپے 50پیسے کا ہو گیا، دوسری جانب ہنڈرڈ انڈیکس 150پوائنٹس اضافے سے 42ہزار 900پوائنٹس کی سطح عبور کر گیاہے .

علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں