بھارت میں باپ نے بیٹی کو قتل کیا، ماں نے لاش سوٹ کیس میں چھپائی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک سنگدل باپ نے ناجائز تعلقات کے شبہے میں جواں سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش اٹیچی کیس میں بند کر کے پھینک دی . بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ ایوشی یادیو 17 نومبر کو گھر چھوڑ کر گئی تھی

اور پھر 18 نومبر کو اس کی تشدد زدہ لاش اتر پردیش کے ضلع ماتھورا کے علاقے رایا سے ملی .

پولیس کے مطابق یمنا ایکسپریس سے اٹیچی کیس میں ملنے والی لڑکی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے اور اسے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا . پولیس کی ٹیم نے لڑکی کی نشاندہی کے لیے مختلف شہروں کے دورے کیے اور پھر بدراپور کے علاقے میں لڑکی کے گھر والوں کا پتا لگایا، لڑکی کی ماں اور بھائی نے ایوشی یادیو کی لاش کی شناخت کی . بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد نے قتل کیا، پولیس نے لڑکی کے والد کو حراست میں لیکر قتل کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں