توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے چھوٹا کام کروایا گیا، فیصل واوڈا


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ پر عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا، . ارشد شریف بہادر آدمی تھا بھاگنے والا آدمی نہیں تھا وہ ملک سے نکل کر واپس آنا چاہتا تھا .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا . فیصل واوڈا نے کہا کہے میں اپنے دماغ دل کا آدمی ہوں جو چیز مجھے کرنی ہوتی ہے اس کو اللہ روک سکتا ہے بندہ کوئی نہیں روک سکتا نہ مجھ سے کوئی کہلواسکتا ہے نہ influence کرسکتا ہے اور influence کرنے کے لیے دو تین انسان کی کمزوری ہوتی ہے پیسہ ہوتا ہے اللہ کا کرم ہے .
مجھے مشورے کی ضرورت نہیں تھی ٹھیک کام کر رہا تھا . جس دن ارشد شریف کا قتل ہوا ہے اس دن میری آپ سے رات ڈھائی بجے بات ہوئی ہے ، میرے اس سے پہلے بھی بہت سے لوگوں سے بات ہوئی فرسٹ انفارمیشن جو آئیں اس کے اندر کافی لوگوں کے بعد دو تین اہم لوگ تھے میرے پاس بھی اطلاعات تھی میں نے آپ سے شیئر کی تھیں رات کو تفصیلات نہیں تھیں . اس سے پہلے تو پاکستان سو رہا تھا ایف آئی اے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں چار چیزیں جو بولیں وہ ایف آئی اے نے انڈوز کریں کہ سو فیصد صحیح ہیں . سب سے پہلی چیز یہ آئی کہ یہ سازش پاکستان میں رچائی گئی .
ارشد شریف سے مطابقت رکھنی والی چیزیں تھیں میں پارٹی کا حصہ تھا چھ کی کمیٹی کا میں حصہ تھا کور کمیٹی کا حصہ تھا جو سازشی عناصر تھے سانپ تھے ان کی ایکٹویٹی آج سے نہیں دیکھ رہا وفاقی وزیر بھی تھا میرے پاس تو فرسٹ ہینڈ انفارمیشن ون ٹو ون individual بنیاد پر ہے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلاں نے جو کیا اس کو میں جانتا بھی نہیں ہوں، میں جانتا ہوں سازش کہاں سے شروع ہوئی کہاں ٹرن ہوئی وہیں سے پارٹی کے اندر میں نے شور شرابا شروع کر دیا تھا میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ٹی وی پر پہلی دفعہ کہی ہے یہ سب باتیں پارٹی پلیٹ فارم میں عمران خان کی موجودگی میں ہوتی رہیں سانپوں کو اشاروں میں نہیں کلیئر بات کرتا تھا .
میں نے کہا تھا کہ ایک گولی کن پٹی پر لگی ایک سینے پر لگی پیچھے سے فائر نہیں ہوا میری انفارمیشن صحیح تھی ، میں نے کہا اس کا فون آئی پیڈ نہیں ملے گا، میں نے کہا سازش تھی غلط شناخت کا مسئلہ نہیں تھا . اگلے 48 گھنٹے میں بھی کچھ چیزیں ہونی ہیں پاکستان کے اندر تو آپ جب بڑے ہوتے ہیں کھاتے پیتے گھر سے آتے ہیں تو آپ کے بہت سارے دوست ہوتے ہیں .
جس وقت مڈر ہوا ہے کال جانا شروع ہوئی ہیں کینیا سے تو اس میں ایک کال سلمان کو بھی گئی ہے اطلاع دینے کی اس کے ساتھ simultaneously میری سلمان سے بات ہوئی ہے بھئی وہ اس قتل میں ملوث نہیں ہے میں پہلے دن سے کلیئر ہوں . ارشد شریف بہادر آدمی تھا بھاگنے والا آدمی نہیں تھا وہ ملک سے نکل کر واپس آنا چاہتا تھا . اسے اسٹبلشمنٹ سے اسے کوئی خطرہ نہیں تھا .
اس سوال پر کہ توشہ خان پر آپ نے کیا بیان دیا ہے فیصل واوڈانے کہا کہ میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان دیا ہے نا دوں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان جیسے بڑے انسان سے ایک چھوٹا کام کروایا گیا . شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری تب ہوتی ہے جب آپ شاہ کو بچالیتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں