اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور ٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تمام وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کرلیا۔مقامی اخبار ’ جنگ نیوز‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے سی ای او ڈاکٹر، دیگر 5 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، نور مقدم کے وکیل شاہ خاور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین سمیت 4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ۔سماعت کے دوران تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کا نام ایف آئی آر میں در ج نہیں ہے لیکن اس کے باوجو د انہیں گرفتا ر کیا گیا ہے، ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کیا، پھر اپنے والدین کو بتایا، والدین نے تھراپی ورکس والوں کو کال کی کہ وہاں جاکر بیٹے کو دیکھیں۔ طاہر ظہور کے ملازم دروازہ توڑ کر گھر کے داخل ہوئے تھے ۔بیرسٹرظفراللہ نے دلائل دیئے کہ میرے موکل پر الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے شواہد چھپانے کی کوشش کی جبکہ میرے موکل طاہر ظہور واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھے، ان کی عمر 73 سالمدعی وکیل شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش کال ریکارڈ اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہےجس کے بعد رابطوں کے باعث تھراپی ورکس، ظاہر جعفر کے والدین اور ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ تھراپی ورکس کے سی ای او کا ملزم ظاہر جعفر کے والد سے رابطہ ہوا تھااور واقعے کے دن ملزم ظاہر جعفر کے والد نے تھراپی ورکس والے کو کال کی، ذاکر جعفر، عصمت آدم جی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کا فیصلہ آیا، انہوں نے چیلنج نہیں کیا،تھراپی ورکس کا ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست دائر کرنا کوئی جواز نہیں ہے۔عدالت نےفریقین کے دلائل مکمل ہوجانے کے بعد نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور ملزم ظاہرجعفرکے والدین سمیت چارملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 6 ستمبرتک توسیع کردی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…