وزیر اعظم عمر ان خا ن نے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی اور سابق معروف کھلاڑی رمیز راجہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ملاقا ت کے دوران وزیر اعظم نے احسان مانی کو اگلے تین سال کے لئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم رمیز راجا کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔ملاقات ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔

Recent Posts

بجٹ کی وجہ سے کتنے کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے،مفتاح اسماعیل تنخواہ دار طبقے کی آواز بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کی…

29 mins ago

دوران عدت نکاح کیس: ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

51 mins ago

حنا خان کی کیموتھراپی سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، والدہ رو پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے…

57 mins ago

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

1 hour ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

1 hour ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

1 hour ago