پابندی اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد عمر اکمل آج کل کیا کررہے ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر عمر اکمل نے کلب کرکٹ میچ کھیلنا شروع کردیئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی طرف سے اجازت ملنے کے بعدعمر اکمل آج پہلی بارکلب کرکٹ کے کسی میچ میں شریک ہیں۔ لاہور کےماڈل ٹاون میں عمر اکمل کرکٹ سینٹر کلب کی طرف سے غالب سپورٹس کلب کے خلاف میچ کھیل رہے ہیں۔ فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے، جرمانے کی ادائیگی اور اپنی غطلی کا اعتراف کرنے کے بعد کرکٹ بورڈ نے انہیں چار اگست کو کلب کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت دی تھی۔ جو ان کے ری ہیب پروگرام کا ایک حصہ ہے۔عمر اکمل کلب میچز میں کھیلنے کے ساتھ نوجوانوں کو فکسنگ سے بچنے کی آگاہی مہم کا حصہ بنیں گے اور مختلف سطح پر لیکچرز بھی دیں گے کہ فکنسگ میں ملوث ہونے کے کیا نقصانات ہیں۔2020 میں پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے بکیز کے رابطے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر عمر اکمل کومعطل کردیا گیا تھا، کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ان پر تین سال پابندی لگائی گئی، اپیل پر اسے ڈیڑھ سال کردیا گیا تھا، کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے پر پابندی کو 6 ماہ اور ساتھ انہیں ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔ جرمانے کی مکمل ادائیگی، اعتراف جرم اور معافی کے بعد عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

6 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

26 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

28 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

39 mins ago

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

46 mins ago

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

54 mins ago