پشاور میں موبائل چور کا پیچھا کرنے والا نوجوان زیادتی کا نشانہ بن گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں نوجوان موبائل چور کا پیچھا کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بن گیا . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقہ رام کشن میں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے تہہ خانہ میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا .

اس حوالے سے درج کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رام کشن کے علاقہ میں ملزم فرمان نوجوان سے زبردستی موبائل چھین کر فرار ہو گیا جس پر شہری نے ملزم کا پیچھا شروع کر دیا .
جونہی وہ اس کے قریب پہنچا تو ملزم پستول کی نوک پر اسے خالی پلاٹ میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود ملزمان بلال اور ایک جوان لڑکے نے اسے مکان تہہ خانہ میں موبائل فون کا کیمرہ آن کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی . ہوش آنے پر اسے چھوڑا گیا تاہم موبائل اور 1100 روپے چھین لیے گئے .
پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات 292, 377,365 کے تحت مقدمہ درج کر لیا .

دوسری جانب پتوکی میں 14سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم پانچ ماہ بعد گرفتار کر لیا گیا، پتوکی چونیاں بائی پاس پر شادی سے فارغ ہو کر اپنے والد اور بھائی کے ساتھ گھر واپس جانے والی چودہ سالہ لڑکی کو ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی لوٹنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،نئے ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری کی ہدایت پر قائم کی گئی ،ٹیم جس میں تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او ملک طارق،ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل اور ایس ایچ او پھولنگر حافظ عاطف نذیر شامل تھے انہوں نے سراغ لگانے کے بعد ملزم شان عرف شانی کو گرفتار کر لیا ،ملزم کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی پندرہ ٹیمیں بنائی گئی تھی، مگر وہ ناکام رہے،گرفتار ہونے والا ملزم کہڑور پکا کا رہائشی ہے اور عارضی طور پر پتوکی کے نواحی گاؤں ہنجرائے کلاں میں ایک بھٹے پر رہائش پذیر تھا،پولیس دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے،ڈی پی او قصور سید عمران کرامت نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں