واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے فیصلہ کو تاریخ درست ثابت کرے گی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں میں 11 ہزار کے قریب افراد کو کابل ائیرپورٹ سے بیرون ملک منتقل کیا جاچکا ہے جن میں امریکی اور افغان شہریوں سمیت اتحادی ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان سے 31 اگست تک انخلا مکمل ہوجائے گا اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی تاہم انخلا کی تاریخ میں توسیع سے متعلق عسکری قیادت سے بات چیت جاری ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا فیصلہ بالکل درست تھا اور تاریخ انخلا کے اس فیصلہ کو درست ثابت کرے گی، اگر ہم اب افغانستان سے نہیں نکلتے تو کب نکلتے، کیا اب بھی امریکا کو مزید 10 سال یہاں رکنا چاہیے تھا، ہم نے 20 سال سے جاری جنگ کو ختم کیا ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…