لاہور ہائی کورٹ نے اتفاق شوگر ملز کو بجھوایا گیا انکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے اتفاق شوگر ملز کو بجھوایا گیا انکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ملز کی زیر التوا اپیل پر 30وز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن نے اتفاق شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے رواں سال 31مئی کو دوارب 33کروڑ روپے سے زائد کے نوٹس بھجوائے ہیں۔ آمدن کے برعکس انکم ٹیکس نوٹسز کےخلاف ان لینڈ ریونیو کے پاس اپیل کی ہے جس کا فیصلہ جاری نہیں ہوا۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے بھجوائے گئے انکم ٹیکس نوٹس پر عمل درآمدمعطل کرنے کا حکم دیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے انکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ملز کی زیر التوا اپیل پر 30روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

Recent Posts

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

4 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

12 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

17 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

27 mins ago

نیشنل پارٹی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں کے مفادات کی محافظ ہے، ڈاکٹر مالک

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیر اہتمام یکم مئی کو یوم مزدورکی مناسبت سے…

32 mins ago

مراعات یافتہ طبقہ یوم مزدور منا کر محنت کشوں کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین…

40 mins ago