راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ پانچ افراد کی گھر میں زبردستی گھس کر مبینہ اجتماعی زیادتی


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں پانچ افراد نے گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، ظلم کا یہ سلسلہ یہیں تھما نہیں بلکہ ملزمان نے واقعہ کی ویڈیو بنائی اور بلیک میل بھی کرتے رہے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں 7 جولائی 2021 کو واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ 26 مئی 2021 کو وہ اپنے 9 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر میں موجود تھیں کہ دوپہر 3 بجے مرکزی ملزم کامل شاہ، منیر عرف کالا شاہ اور دیگر تین نامعلوم ملزمان اسلحے کے ساتھ گھر کے دروازے کو توڑ کر میرے رہائشی کمرے میں داخل ہوگئے، اس دوران ایک ملزم نے میرے بیٹے کو آٹھا لیا جبکہ ایک نے مجھے گریبان سے پکڑ کر گرا دیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے درعمل کے طور پر شور شرابا اور چیخ و پکار شروع کردی، جو پر ملزم کالا شاہ نے دھمکی دی کہ اگر تم ہماری بات نہیں مانو گی، تو تمھاری آنکھوں کے سامنے تمھارے بیٹے کو قتل کردیں گے، چنانچہ ڈر وخوف اور بیٹے کی جان بچانے کی خاطر ان کی بات ماننے کو تیار ہوگئی۔ جس کے بعد درندہ صفت ملزمان نے اسے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

ایف آئی آر میں خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان جاتے وقت گھر سے سات لاکھ روپے نقدی، ایک طلائی زیور، ایک عدد چین اور ایک عدد انگوٹی بھی لوٹ کر لے گئے۔ یہی نہیں ویڈیو کو بنیاد بنا کر ملزم کامل شاہ اور منیر کی جانب سے خاتون کو بلیک میل کیا جاتا رہا کہ اگر میں نے ان کی بات نہ مانی تو مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے، چنانچہ ملزمان کی جانب سے کچھ وقت بعد خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا، جس پر خاتون نے ان کی بات نہ مانی اور بلیک میل ہونے سے انکار دیا۔ تاہم ملزمان نے ردعمل کے طور پر مذکورہ ویڈیو کو شوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس پر ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔

واضح رہے متاثرہ خاتون نے سی پی او روالپنڈی کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی و تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر فوری طور پر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کامل شاہ کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے پیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں صنفی مساوات کیلئے معاشرتی رویوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عظمیٰ یعقوب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فورم فارڈ گینیٹی انیشیٹیوز پاکستان اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان، ہیومن رائٹس…

6 mins ago

بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ موسمیات سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں اس…

12 mins ago

حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد

حب(قدرت روزنامہ)حب بھوانی اور نورانی کراس سے دو افراد کی لاشیں برآمد ،شناخت نہ ہو…

22 mins ago

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کیلئے ڈیوائس تیار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں متعدد کوئلہ کانیں موجود ہیں، جن میں سالانہ سینکڑوں…

28 mins ago

ظہیر احمد کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی، بحفاظت بازیابی کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ کی جانب سے سیشن کورٹ…

34 mins ago

سیکڑوں لوگوں کی جان بچانے والا گرفتار، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مداخلت پر رہا

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مداخلت پر سلیمان خان مہترزئی کو…

42 mins ago